دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا
Spread the love

کیلیفورنیا (جے ٹی این نیوز) ایلون مسک وعدہ

دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے

لاکھوں فالوورز کیا وعدہ ایفا کرنے کیلئے اپنا آخری گھر بھی بیچ دیا۔ رپورٹ کے

مطابق ایلون مسک کا سیلیکون ویلی میں واقع گھر پانچ ارب روپے سے زائد میں

فروخت ہوا۔ انہوں نے سولہ ہزار اسکوائر فٹ پر واقع اپنا گھر اس کی اصل قیمت

سے کم پر فروخت کیا۔ گھر سات بیڈ رومز، میوزک روم اور ایک گرینڈ بال روم

پر مشتمل تھا۔ ایلون مسک نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تمام جائیدادیں

فروخت کردیں گے۔ پچاس (50) سالہ ایلون مسک پہلے ہی اعلان کر چکے تھے

کہ دیگر جائیدادیں فروخت کرنے کے بعد کیلیفورنیا میں 47 ایکڑ کی جائیداد ان کا

آخری گھر ہے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایک ماہ قبل ایلون مسک نے صارفین کی بات مان کر ٹیسلا کمپنی کے 5 بلین ڈالر

سے زائد کے شیئرز فروخت کر دئیے تھے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کرائے گئے

ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے تھے۔ انہوں نے اپنے فالوورز

سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ٹیسلا کے دس فیصد

شیئرز فروخت کرنے چاہئیں یا نہیں۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے

کے بعد لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریبا 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ

ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

ایلون مسک وعدہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: