192

عمران خان کا بیان پاک بھارت مذاکرات کی ٹھوس بنیاد بن سکتا ہے، ایلس ویلز

نیویارک (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ایلس ویلز

قائم مقام امریکی سٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا ہے سرحد پار دہشتگردی کے

خاتمے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے عزم پر اگر عملدرآمد کیا گیا تو یہ

پاک بھارت مذاکرات کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے

سربراہ حافظ سعید کو ان کے منجمد اکاونٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دینے پر

اعتراض نہ کرتے ہوئے کہا یہ اجازت ایک قانونی عمل ہے، ایلس ویلز نے کہا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش جنوبی ایشیا کے 2 جوہری پڑوسی

ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی خواہش کے تحت کی۔ آزاد جموں و کشمیر

کے بعض مظاہرین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کو کیے

جانے والے بھارتی فیصلے کو مسترد کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول جانے کی

خواہش کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام فریقین سے لائن آف

کنٹرول پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امریکا وسیع

پیمانے پر مقامی سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مقبوضہ جموں

و کشمیر کے رہائشیوں پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ، عمران ملاقات، امریکی صدر کی کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش

بھارتی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کشمیریوں سے پابندی اٹھانے کی یاد دہانی

کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے

مقامی رہنماؤں کیساتھ سیاسی روابط کی بحالی اور جلد انتخابات کا وعدہ پورا

کرنیکی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف

اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا تاکہ اسے بلیک

لسٹ ہونے سے روکا جاسکے ورنہ بلیک لسٹ ہونے سے ملک کی معیشت غیر

مستحکم ہوسکتی ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا ہم اکتوبر میں

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں امید رکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور

دہشت گردی کی مالی امداد کا مقابلہ کرنے سے متعلق پالیسی اہداف کے حصول

کیلئے مستقل اور ناقابل واپس اقدامات کرے تاکہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کو

مکمل طور پر پورا کرسکے۔

ایلس ویلز

Leave a Reply