ایف سی کے دستے کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ، سپاہی عمر شہید کے والد مہمان خصوصی

Spread the love

ایف سی کے 62ویں بیچ کی لورالائی کینٹ میںپاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں سپاہی محمد عمر شہید کے والد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، 22ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس میں 86فیصد ریکروٹس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے دستے کے 62ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب لورالائی کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں سپاہی محمد عمر شہید کے والد مہمان خصوصی تھے۔ ایف سی کے دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی جبکہ مہمان خصوصی حاجی عبدالغفار نے شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس پر زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کریں اور شہداء کی میراث کو زندہ رکھیں ۔

Leave a Reply