دہشتگردوں کا حملہ

لورالائی،ایف سی کی گاڑی پر حملہ، اہلکار شہید

Spread the love

ایف سی پر حملہ

لور الائی/راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بلوچستان کے علاقے لور الائی کے قریب ایف سی کی

گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پاک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورا لائی کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی

کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشتگرد حملے میں نائیک شریف شہید اورمیجر قاسم اور ایک اہلکار زخمی ہو

گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی جوانوں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس میں

3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے

والے ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی میں

ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید نائیک شریف کے

لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔شیخ رشید نے کہا کہ ایف

سی کی گاڑی پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری

فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

ایف سی پر حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply