134

ایف بی آر سے تنگ تاجر تنظیموں کا29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 اور 30 اکتوبر کو

ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری

کہتے ہیں کہ اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔ ہم ٹیکس چور نہیں، ایف بی آر ٹیکس لینا

نہیں چاہتا۔کاشف چودھری نے واضح کیا کہ تاجروں کا مولانا فضل الرحمن کے

آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں، 31 اکتوبر کو تمام دکانیں کھلی ہوں گی۔تاجر

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے،

ہم ہرتال کا اعلان واپس لے لیں گے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند اور

بازار ویران ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply