Spread the love

ایف بی آر ریکارڈ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 22-2021 کی

پہلی سہ ماہی میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق

ایف بی آر نے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے جو

اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔ ایف بی آر سے جاری بیان

کے مطابق ایف بی آر نے ماہ ستمبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ ماہ ستمبرمیں ریونیو

نیٹ کولیکشن 535ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال ستمبرکے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو408 ارب

روپے کے مقابلے میں31.2 فیصد زائد ہے۔ ماہ ستمبر کے آخری دن کے اختتام تک اور بک

ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع

ہے۔اسی طرح گراس ریونیو پچھلے سال جولائی ستمبر 2020 کے1059ارب روپے کے مقابلے

میں اس سال 1454ارب روپے رہا اور37.3فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ جولائی- ستمبر 2021 میں59

ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں49 ارب روپے تھے۔

ریفنڈز کے اجرا میں20.2 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔ ریفنڈز کی تیز تر ادائیگی اس بات کا ثبوت

ہے کہ ایف بی آر مختلف صنعتوں کو درپیش لیکویڈیٹی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔یہاں یہ

بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکس سال 2020-21 میں 4.7 کھرب روپے کا ہد ف سے زائد ریونیو حاصل

کرنے کے بعد ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہدف سے زائد محاصل

کرنے کی وہی رفتار برقرار رکھی ہے اور رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں

ریکارڈ اضافہ حاصل ہو اہے۔پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ہدف سے186 ارب روپے زائد

حاصل کئے ہیں۔یہ شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے 5829

ارب روپے کے ہدف کے تعاقب میں پر اعتماد انداز میں آگے بڑھتا نظر آرہا ہے باوجود اس کے کہ

اس کے سامنے کورونا وبا کے باعث درپیش مشکلات ، قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے

اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور مختلف ٹیکسوں میں دی گئی حکومت کی طرف سے چھوٹ کے

عوامل بھی شامل ہیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: