حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایف اے ٹی ایف

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایف اے

ٹی ایف بل کے حوالے سے حکومت پر برس پڑے اور کہاہے کہ موجودہ حکومت

ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے،حکومت کو مشورہ دیاتھا قانون

میں نیب کو نکال دیں ،ایسا کالا قانون دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ہے جو

پاکستان میں بنایا جا رہا ہے،گرفتاری کے 24 گھنٹے میں نیب کی جانب سے

تحریری وجہ فراہم کرنا ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جو ترامیم ہم نے حکومت کو دی تھیں وہ رد کی

گئیں،اب وہی ترامیم بل میں شامل کر کے پاس کروائی جا رہی ہیں، انہوںنے کہاکہ

اس قانون میں حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ نیب کو نکال دیں،پاکستان دنیا کا واحد

ملک ہے جہاں پر 180روز کے لیے گرفتار کر کے رکھا جاتا ہے،ایسا کالا قانون

دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ہے جو پاکستان میں بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ

گرفتاری کے 24 گھنٹے میں نیب کی جانب سے تحریری وجہ فراہم کرنا ضروری

ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ سے مسترد شدہ ترامیم بھی مشترکہ اجلاس کا حصہ

ہے،حکومتی اراکین نہ صرف عجلت میں بلکہ نااہلی سے کام کر رہے ہیں،انہوں

نے ایسے بل بنائے جو پاکستان کے مفاد،شہریوں کے خلاف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

موجودہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے۔ انہوںنے

کہاکہ نیب پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ بن چک ہے،اس کو اگر یہ اختیارات دیں

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

گے تو پاکستان کا کوئی شخص بزنس مین اس سے بچ نہیں سکے گا،ہم نے تجویز

دی تھی کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جو تفتیش کی جائیگی وہ نیب قانون

کے تحت نہ کی جائے،یہ تاثر کہ اس ترمیم سے منتخب اراکین کو فائدہ ہو گا غلط

ہے۔ ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جو تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت کی

جانے والی تفتیش نیب قانون کے تحت نہ کی جائے،یہ تاثر کہ اس ترمیم سے کسی

کو فائدہ ہوگا بالکل غلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت سے گرفتاری کو بغیر اجازت

کے گرفتاری بنانا چاہتے ہیں،ہم نے تجویز کیا کہ پھر گرفتاری کی تحریری وجہ

بتانا شامل کیا جائے۔

ایف اے ٹی ایف

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply