ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ آئی سی آر جی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان پرامید ہے گروپ کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے 27 نکات پرعمل درآمد کا کہہ رکھا ہے، پاکستان اہم نکات پرعمل درآمد کرکے اپنی رپورٹ گزشتہ ماہ سڈنی میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ ایشیاپیسیفک میں جمع کروا چکا ہے۔انٹر کنٹریز رسک گائیڈ یعنی آئی سی آر جی نے ان سفارشات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔اجلاس کے پہلے روز پاکستان سے متعلق ایشیاء پیسیفک گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس 22 فروری تک غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے ایف اے ٹی ایف کوبھجوائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کااجلاس ، پاکستان سے متعلق سفارشات کا جائزہ
Spread the love