0

ایف اے ٹی ایف اجلاس آج،بھارت ڈوزیئر،پاکستان جواب دینے کیئے تیار

Spread the love

نئی دہلی،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کے بعد واقعہ کا ذمہ دار ٹہرانے کیلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج شروع ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں نام نہاد ڈوزیئر تیار کرکے پیش کرنے کا منصوبہ بنا لیا ۔

ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کے انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد نئی دہلی کی تمام تر مکارانہ چالوں سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ انہیں ناکام بنانے اور بھارت کو کرارا جواب دینے سمیت ایف اے ٹی ایف اجلاس تو کیا جس بھی عالمی فورم پر پاکستان کےخلاف نام نہاد الزامات پر مبنی ڈوزیئر پیش کرے اسلام آباد اسے وہاں عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے تیار ہے .

ہفتہ کو بھارتی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام کا بند کمرے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کوپلوا مہ حملے میں ملوث کرنے کیلئے ڈوزیئر تیار کرنے پر غور کیا گیا،

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بھارت ڈوزیئرمیں پاکستان کے مبینہ طور پر دہشتگردوں کیساتھ رابطوں کو بے نقاب کرے گا اور پاکستان پر دبائو ڈالے گا۔

اجلاس میں بھارتی خفیہ ادارے کے تحقیق و جائزہ ونگ کے سربراہ انیل دھسمانا بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سیکرٹری داخلہ راجیو گوابا اور ملک کی جاسوس ایجنسی کے انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر راجیو جین سمیت دیگر شر یک تھے ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے اتفاق کیا گیا کہ اس ڈوزیئر میں پاکستان کے پلوامہ حملے اور دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے تفصیلی شواہد موجود ہونگے.

ڈوزیئرمیں اس بات کا تذکرہ بھی کیا جائے گا کس طرح بائیس سالہ کالعدم جیش محمد کے حملہ آور عادل احمد ڈار کی ویڈیوز پلوامہ حملے کے فوری بعد اتنے جلد سامنے آئیں ،

عادل احمد ڈار کے ہینڈلر کے بارے میں بھی تفصیلات ہونگی جو کشمیری علاقے میں موجود ہے اور سکیورٹی فورسز اسے تلاش کررہی ہیں ،

ڈوزیئر میں ایف اے ٹی ایف کو یہ بھی بتایا جائے گا کس طرح پاکستان دہشتگرد گروپوں کو فنڈ فراہم کر رہا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت اپنے مجوزہ ڈوزیئرکی بنا پرپاکستان کیخلاف ایکشن لینے اور اسے بلیک لسٹ کرنے پر زور دے گا ۔

Leave a Reply