f a t f , jtnonline 88

F.A.T.F شرائط پرعملدرآمد، ایف ایم یو کو خودمختاری دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ایف ایم یو خودمختاری

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ و ٹیرر ازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ( ایف ایم یو ) کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے مالی و آپریشنل خود مختا ری اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

——————————————————————————
مزید پڑھیں: پاکستان، ایف اے ٹی ایف مذاکرات مکمل،بلیک لسٹ کا خطرہ ٹل گیا——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف ) کی شرائط پر عملدرآمد کے تحت کیا جارہا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے اسلام آباد اور راولپنڈی کے دفاتر کو بھی توسیع دی جائے گی، جس کیلیے سٹیٹ بینک آف پاکستان اضافی جگہ فراہم کرے گا، اس کے علاوہ تجربہ کار افرادی قوت و دیگر وسائل کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔

وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو ٹاسک تفویض

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس کیلئے وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مل کر ورکنگ مکمل کریں گے، دستاویز کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی صلاحیتوں میں دو مرحلوں میں اضافہ کیا جائے، جس کے تحت ایف ایم یو کی کمپنسیشن سٹرکچر، اور ہیومن ریسورس پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اور ایف ایم یو کو مزید افرادی قوت فراہم کرنے کے ساتھ سٹرکچر کو بھی مزید بہتر و مضبوط بنایا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان منی لانڈرنگ اوراس کیساتھ منسلک سرگرمیوں کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف ) کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے-

اپ ڈیٹ رہنے کیلئے: سوشل میڈیا پر فالو کریں

ایف ایم یو خودمختاری

Leave a Reply