ایف آئی اے لاک اپ میں ملزم کی خود کشی ،4اہلکار معطل

Spread the love

ملزم کی خود کشی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاک اپ میں ملزم کی

مبینہ خودکشی کے واقعے پر حکام نے کہا ہے موقع کے شواہد کے مطابق ملزم نے ازار بند کا

استعمال کر کے خود کشی کی ۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ملز م

کے خودکشی کے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج اسلام آباد کو درخوا ست دی ہے،

وقوعہ کی علاقہ مجسٹریٹ کو بھی فوری اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر جا کر جائزہ لیا، اعلامیہ

کے مطابق تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش مزید کارروائی اور پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی گئی

ہے ۔ ڈا ئر یکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر فوری

طور پر 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ تحقیقات کیلئے ایڈ یشنل ڈی جی نارتھ ابوبکرخدا بخش

کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر تمام حقائق کا

جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملزم کی خود کشی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply