ایفل ٹاورکی فضا ‘‘پاکستان ’’اور ‘‘پاک فوج زندہ باد’’ کے نعروں سے گونج اٹھی

Spread the love

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور

کی فضائیں ‘‘پاکستان زندہ باد’’ اور ‘‘پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج

اٹھی، پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور میں ریلی کا اہتمام فرانس میں

مقیم پاکستانیوں نے کیا تھا، ذرائع کے مطابق ریلی میں پاکستانی پختونوں نے

خصوصی شرکت کی،ریلی کے شرکاء میں بچے بھی شامل تھے جنہوںنے بینرز

اور فلیکس بھی اٹھا رکھے تھے اوروہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے

نعروں کو بلند کرتے رہے، شرکا ء کا یہ کہنا تھا وہ دیار غیر میں پاکستان اور پاک

فوج کا دفاع کرتے رہیں گے،ریلی میں پیرس کے علاوہ فرانس کے دیگر علاقوں

سے بھی پاکستانی شرکت کیلئے پہنچے تھے ۔

Leave a Reply