ایشوریا کی آنکھیں دیکھ کر دم بخود رہ گیا تھا، سنجے لیلا بھنسالی کا انکشاف

ایشوریا کی آنکھیں دیکھ کر دم بخود رہ گیا تھا، سنجے لیلا بھنسالی کا انکشاف

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی

بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور میوزک ڈائریکٹر سنجے

لیلا بھنسالی نے ایک دفعہ اپنی فلم ” ہم دل دے چکے صنم ” کی اداکارہ ایشوریا

رائے بچن سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا تھا۔ ملاقات کو یاد کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اور ایشوریا کی یہ میٹنگ اداکار عامر خان کی فلم ”

راجہ ہندوستانی ” کے مہورت کے موقع پر ہوئی اور میں ایشوریا کی آنکھوں کو

دیکھ کر دم بخود رہ گیا تھا۔ 1999ء میں ریلیز ہونے والی، ہم دل دے چکے صنم

نے نہ صرف یہ ثابت کیا کہ ایشوریا صرف ایک خوبصورت چہرے کی ہی حامل

نہیں بلکہ انکے سنجے لیلا بھنسالی سے تعلقات اس قدر استوار ہو گئے کہ سنجے

لیلا نے اپنی فلموں دیوداس اور گزارش میں بھی ایشوریا کو مرکزی کردار دیا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس حوالے سے ایک بار ایشوریا رائے نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ سنجے لیلا

بھنسالی نے انھیں کئی دیگر فلموں جیسے باجی راﺅ مستانی اور پدماوتی میں بھی

کام کی پیشکش کی تھی۔ ایک بھارتی فلمی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے

لیلا بھنسالی نے کہا تھا کہ ایشوریا رائے کی آنکھوں میں کوئی چیز ہے، اور یہی

ان کے حسن کا ایک نہایت اہم پہلو ہے، یہ آنکھیں نارمل نہیں ہیں۔ یہ اسقدر طاقتور

ہیں کہ اگر آپ انھیں ڈائیلاگ نہ بھی دیں تو ان کی آنکھیں خود اسکا اظہار کریں

گی۔ انھوں نے کہا کہ کچھ آنکھوں میں دیویوں کی طاقت ہوتی ہے، جیسی کہ

ہیماجی، لتا جی کی آنکھوں میں ایک چمک ہے، لیکن ایشوریا رائے کی آنکھیں

خوبصورت، رنگ دار اور نیچر سے بھرپور ہیں، میں جب ان سے پہلی بار ملا تو

ان کی آنکھوں کا مجھ پر اثر ہوا تھا۔
ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply