228

ایشوریا رائے کے معاشقے سہیل خان کی زبانی

Spread the love

بالی ووڈ کے دبنگ خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا معاشقہ ایک عرصے تک زبان

زدِ عام رہا۔ تین سال تک ان کا معاشقہ چلتا رہا جس کے بعد دونوں میں بریک اپ ہوگیا اور

دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوگئے لیکن آج بھی ان کے افیئر اور بریک اپ کے

بارے میں باتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایشوریہ اور سلمان خان کے معاشقے کا خاتمہ بھی میڈیا

کی زینت بنا۔ ایشوریہ نے سلمان خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کا دبنگ خان نے انکار

کیا تھا۔ ایشوریہ رائے کے الزام پر دبنگ خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے کہا تھا

’’ اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں، جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں۔

جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا تھا؟‘‘

۔سہیل خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے ایشوریہ انہیں کتنا

چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کے بارے میں تذبذب کا شکار تھیں۔ جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے

ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں، اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ

سے ناراض رہتے تھے۔

Leave a Reply