aurat khahani jtnonline new

برطانیہ بھر کو رُلانے اور ہنسانے والی ایرن بیٹس کی کہانی والد کی زبانی

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) ایرن بیٹس کی کہانی

چھ ماہ کی شِیر خور معصوم بچی نے کرونا وائرس جیسی مہلک وباء کو شکست دے کر رب ذوالجلال کی حقانیت و قدرت کی گواہی دے دی کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے- بتایا جاتا ہے کہ ایرن بیٹس نامی چھ ماہ کی معصوم بچی وینٹی لیٹر پر تھی، اس میں کورونا کی تشخیص اس وقت ہوئی، جب وہ پہلے ہی دل اور ونڈ پائپ کے مرض سے لڑ رہی تھی۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا میں لڑکی پر ناقابل یقین ظلم، جان کر روح کانپ اٹھے
——————————————————————————
6 ماہ کی معصوم بچی نے کورونا وائرس کو وینٹی لیٹر پر شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ایک خوش کن خبر آئی ہے، جس کے مطابق 6 ماہ کی ننھی بچی نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 ماہ کی معصوم بچی ایرن بیٹس، کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہے۔ ننھی بچی کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل عارضہ دل اور ونڈ پائپ انفیکشن کا شکار تھی، تاہم اس کے باوجود بچی نے کورونا کو شکست دیدی۔ ایرن بیٹس اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہے۔ ایرن بیٹس کی ہسپتال کے بیڈ کے پاس لگی تصویر نے برطانوی قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ایرن بیٹس کو آکسیجن مشین لگی ہوئی تھی، اور اس کے اردگرد ٹیوبز لپٹی ہوئی تھیں۔

دل اور ونڈ پائپ انفکیشن میں مبتلا ایرن بیٹس کی مسکراہٹیں اور خود کلامی

بتایا گیا ہے کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے، ننھی بچی دل کے عارضے اور ونڈپائپ انفکیشن سے جھول رہی تھی، جس کے لیے اس کو بڑی سرجری میں سے گزرنا تھا۔ برطانیہ کے شہر لیورپول میں واقعہ ایلڈر ہے چلڈرن ہسپتال، کے ڈاکٹرز نے ننھی بچی کی صحت یابی سے متعلق بتایا۔ کورونا کو شکست دینے والی ننھی بچی کے والد کا کہنا تھا، کہ ان کی بچی اب مکمل صحت یاب ہو چکی ہے، اور اب اس میں کورونا کی علامات بالکل بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایرن کو کورونا نے شدید متاثر کیا تھا، لیکن اتار چڑھاؤ کے بعد وہ اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، ہمیں فالو کرکے اپڈیٹ رہیں

ایرن کے والد نے لوگوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں، تو اسے موت کا پروانہ نہیں سمجھ لینا چاہیے، بلکہ اس مرض سے ریکوری ممکن ہے۔ ننھی ایرن بیٹس کورونا کو شکست دینے کے بعد مسکراہٹیں بکھیر رہی ہے، اور خود کلامی کر رہی ہے۔

ایرن بیٹس کی کہانی

Leave a Reply