ایران کا یورینیم کو 60 فی صد تک مصفی افزودہ کرنے کا اعلان

Spread the love

ایران یورینیم افزودہ

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران نے یورینیم کو 60 فی صد تک مصفی افزودہ کرنے کا اعلان

کردیا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اعلی مذاکرات کار عباس عراقچی نے بتایا کہ ویانا میں قائم

جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)کو بدھ سے یورینیم کو 60 فی صد تک مصفی

افزودہ کرنے کا عمل شروع کرنے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔انھوں نے یہ اعلان ویانا میں

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے پہلے سے طے شدہ مذاکرات سے صرف ایک روز

قبل کیا ۔ان مذاکرات میں 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے

کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔فروری ہی میں ایران نے کہا تھا کہ وہ 2015 میں چھے عالمی طاقتوں

کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو 20 فی صد تک افزودہ کرنا

چاہتا ہے جبکہ اس وقت وہ 45 فی صد تک یورینیم کوافزودہ کررہا تھا۔اس جوہری سمجھوتے کے

تحت ایران یورینیم کو صرف 367 فی صد تک افزودہ کرسکتا ہے۔یہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے

لیے درکار90 فی صد افزودہ یورینیم سے کہیں کم سطح ہے۔ایران نے دسمبر2020 میں قانون سازی

کے ذریعے یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے اضافی اور جدیدسینٹری فیوجز مشینیں نصب کرنے کا

اعلان کیا تھا۔

ایران یورینیم افزودہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply