ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، چین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ جان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ کثیرالجہتی سمیت اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔یہ بات ژانگ جان نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع انہوں نے اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین ایک دوسرے کے قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف اداروں، تنظیموں اور نجی شعبوں کے ذریعہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے ایران میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی کو چین کی اہم حکمت عملیوں میں سے ایک قرار دے دیا۔نائب چینی وزیر خارجہ نے شاہراہ ریشم کے منصوبے میں ایران کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور کمپنیاں اس منصوبے کی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply