جوبائیڈن تارکین وطن فیصلہ

جو بائیڈن پہلی فرصت میں ایران کے جوہری بحران سے نمٹنا چاہتے ہیں’ مشیر قومی سلامتی

Spread the love

ایران کے جوہری بحران

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون

نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ ایران کے جوہری پروگرام پر

پیدا ہونے والے تنازعہ کو پہلی فرصت میں حل کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

ایران کی مبہم اور مشکوک نوعیت کی جوہری سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ نئی

امریکی حکومت پہلی فرصت میں یہ مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے۔جیک سلیوان نے

امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے زیر اہتمام ایک آن لائن پروگرام سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے فوری اور پہلی ترجیح کے طور پر حل

ہونے والے مسائل میں ایک مسئلہ ایران کے جوہری پروگرام کا ہے۔ یہ معاملہ اس

لیے حل ہونا چاہیے کیونکہ ایران قدم بہ قدم مشکوک جوہری سرگرمیوں کو فروغ

دے رہا رہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف بڑھ رہا

ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ سنہ 2015ء کو گروپ فائیو پلس

ون کے ساتھ طے پائے معاہدے کی شرائط کی سختی سے پابندی کرے۔یہ بات اس

وقت سامنے آئی ہے جب ایک یورپی سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کے لیے

امریکا کے نئے مندوب رابرٹ میلے نے برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سینئر

عہدیداروں سے بات کی تاکہ ایران کے ساتھ 2015 میں طے پائے معاہدے پر

یورپی ممالک کا موقف معلوم کیا جاسکے۔میلے سابق صدر باراک اوباما کی

انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی تیاری کے دوران ایران کے ساتھ

ہونے والے مذاکرات میں شرکت کر چکے ہیں۔

ایران کے جوہری بحران

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply