corona Special jtnonline3

ایران نے اپنی تیسری کرونا ویکسین ” فخرہ ” کا طبی تجربہ شروع کر دیا

Spread the love

تہران (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل )

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ کرونا کیخلاف اپنی تیسری ویکسین کا طبی

تجربہ شروع کر دیا، سولہ مارچ کو طبی طور پر تجربہ کیلئے جاری کی گئی

ویکسین کا نام ایران کے مقتول جوہری سائنسدان کے نام پر ’ فخرہ ‘ رکھا گیا ہے۔

ایران کا شمار مشرق وسطیٰ کے خطے میں کرونا ‘ ایپی سینٹر‘ میں ہوتا ہے۔ شدید

اقتصادی پابندیوں کے شکار اس ملک نے کرونا وائرس کیخلاف متعدد ویکسینز

خود اپنے ہاں بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔

ایک ویکسین ایران اپنے دیرینہ دوست اور اشتراکی ملک کیوبا کے تعاون سے تیار

کر رہا ہے۔ ایران پر لگی امریکی پابندیاں اس ملک کو اپنی ادو یات سازی کی

صلاحیت بروئے کار لانے اور اس صلاحیت کو بہتر بنانے کی راہ میں بھی

رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ ایران کی نئی ویکسین کا نام ‘ فخرہ ‘ رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام

قتل کر دیے گئے معروف ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو خراج

عقیدت پیش کرنے کےلئے کیا گیا ہے۔ فخری زادہ ایران کی وزارت دفاع کے

ریسرچ کے شعبے کے سربراہ بھی تھے۔ اسی شعبے کے ایماء پر نئی ویکسین کو

ایرانی مقتول سائنسدان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی

وژن پر نشر ہونےوالی ایک تقریب میں اس نئی ویکسین کے لانچ کے مناظر دکھا

ئے گئے۔

ایران کرونا ویکسین فخرہ

فخری زادہ کے ایک صاحبزادے کو علامتی طور پر ‘ویکسین فخری‘ کا پہلا ٹیکا

لگایا گیا۔ایران کی اپنی بنائی ہوئی ویکسین ’براکت‘ کے فیز 2 اور فیز 3 کے

تجربے کےلئے کارڈیو لو جسٹ ڈاکٹر سینا مراد مند نے خود کو پیش کیا۔ایران میں

اس وقت ‘ کوو ایران براکت‘ اور ‘رضوی کووپارس‘ نامی دو ویکسینز کا ‘کلینیکل

ٹرائل‘ چل رہا ہے۔ تیسری ویکسین جو ایران کیو با کے تعاون اور اشتراک عمل

سے بنا رہا ہے، کا نام Soberana-02 ہے۔ اس کے علاوہ ایران میں متعدد دیگر

ویکسینز کی تیاری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

امریکی پابندیاں ویکسین خریدنے میں رکاوٹ

تہران کا کہنا ہے کہ اس پر لگی امریکی پابندیوں کی وجہ سے یہ ملک ویکسین

خریدنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ 2015 ءکے جوہری معاہدے سے نکلنے

کےساتھ ساتھ سابق امریکی حکومت نے ایرا ن پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر

دی تھیں۔ گرچہ ادویات اور خوراک پابندیوں سے مستثنیٰ ہوتے ہیں لیکن ایران کا

کہنا ہے کہ بینکوں کو ایران کےساتھ ہر قسم کی ڈیل سے روکا جا رہا ہے۔

روس چین سے کرونا ویکسین کی آمد جاری

تہران حکومت کے بقول اُس نے روسی ویکسین Sputnik V کی 2 ملین خوراک

کا آرڈر دیا ہے۔ اس میں سے اب تک اُسے چار لاکھ ویکسین ڈوزز سے کچھ زیادہ

پہنچائی جا چُکی ہیں۔ اب ایران ایسٹرا زینیکا کی 4.2 ملین خوراکوں کا منتظر ہے۔

اس کے علاوہ چین بھی ایران کو چینی ویکسین Sinopharm کی ڈھائی لاکھ ڈوزز

بھیج چکا ہے اور بھارت کو دیے گئے پانچ لاکھ COVAXIN ویکسین کے آرڈر

کا کچھ حصہ بھی ایران پہنچ چُکا ہے۔

ایران کرونا ویکسین فخرہ

=—–= قارئین =-: کاوش اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply