ایران پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ نہیں کررہا، سعودی عرب

Spread the love

ایران پرامن مقاصد یورینیم

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے

ضمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کو

60 فی صد تک افزودہ کرنے کا اعلان کیا ہے،اس کی بنا پر یہ نہیں کیا جاسکتا کہ اس کا جوہری

پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ

کا ایک بیان جاری کیا ،اس میں مملکت کی جانب سے ایران پر زوردیا گیا کہ وہ خطے میں کشیدگی

کو بڑھاوا دینے سے گریز کرے اور ایسے اقدامات نہیں کرے جس سے خطے کی سلامتی اور

استحکام ہی دائو پر لگ جائیں۔ایران اپنے جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد کے لیے استعمال سے

متعلق مذاکرات کرے۔وہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے تحت اپنے پروگرام کو اس انداز میں

چلائے کہ اس سے خطے اور دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے

اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو بھی پھیلنے سے روکا جاسکے۔سعودی وزارت

خارجہ نے اپنے بیان میں عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ ایک ایسے طویل المیعاد سمجھوتے سے

اتفاق کرے جس سے ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی اور کنٹرول کو مضبوط بنایا جاسکے اور

اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایران جوہری بم ہتھیار حاصل کرسکے اور نہ اس کے لیے درکار

صلاحیتیں پیدا کرسکے۔اس ضمن میں خطے کے ممالک کی ایران کی کشیدگی کو مہمیز دینے اور

علاقائی امن وسلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے اقدامات سے متعلق تشویش کو بھی

دور کیا جائے۔

ایران پرامن مقاصد یورینیم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply