ایران پاکستان کےساتھ مل کر دہشتگردی کےخلاف لڑنے پر تیار

Spread the love

ایران نے بلوچستان میں سرحدی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے تہران حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردی حملے کی مذمت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا اورواقعہ کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

Leave a Reply