0

ایران نے پاکستانی سرحد کےساتھ جنگی طیارے تعینات کر دیئے

Spread the love

تہران (جے ٹی این آن لائن) برادار اسلامی ملک ایران نے بھی پاکستان کی سرحد کیساتھ واقع ائیر بیس پر اپنے جدید جنگی طیارے تعینات کر دیے،

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی طرف سے پاکستان کےساتھ سرحدی علاقے پر جنگی طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی سرحد سے ملحقہ چاہ بہار میں تعینات کئے جانےوالے جنگی طیارے 10 ٹی ایف بیس پر موجود ہیں، ادھرکچھ ہی دن میں ایرانی فضائیہ بھارتی فضائیہ سے مشترکہ جنگی مشقوں کا ارادہ رکھتی ہے۔
طیارے تعینات

Leave a Reply