ایران نے میزائل تجربات دوگنا کردیے،مغربی ایجنسیوں کا دعویٰ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مغربی ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کے مطابق ایران نے اپنے میزائل تجربات میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔ تہران کی جانب سے متنازع میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ایک جرمن اخبار”فولٹ ایم زونٹاگ” نے جرمن انٹیلی جنس کے حوالے سے لکھا ہے کہ رواں سال کے دوران ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے 7، کم فاصلے تک مار کرنے والے5 اور کروز میزائلوں کے متعدد تجربات کیے۔ گذشتہ برس کی نسبت یہ میزائل تجربات دو گنا زیادہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے بعض ایسے میزائل تجربات بھی کیے ہیں جن کی رینج میں یورپی ممالک بھی آسکتے ہیں۔جرمن اخبار کے مطابق ایران نے تین نئے میزائلوں شہاب 3 اور خر مشھر کا کے تجربات کیے ہیں۔ یہ میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے ستمبرمیں جاری کی گئی ایک رپورٹ میںکہا گیا تھا کہ ایران خلائی تحقیقاتی پروگرام کی آڑ میں اپنے میزائل ہتھیاروں کو وسعت دے رہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply