ukrine plane crash in iran

ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ، عملے سمیت 176 افراد ہلاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس

میں سوار عملے کے افراد سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر

ایجنسی کے مطا بق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ

ہوا،جبکہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث

گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خبر

ایجنسی کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے ٹیک آف کیا

لیکن کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔ پا ئلٹ نے ہنگامی

لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔حادثہ ایران کے مقامی

وقت صبح 6:22 منٹ پر پیش آیا۔ چار ہیلی کاپٹر اور 22 ایمبولینسز امدادی کاررو ا

ئیو ں میں حصہ لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کی

ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیا رے میں آگ لگی

ہوئی ہے جو کچھ دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی

کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں عملے کے 9 افراد اور 166 مسافر سوار

تھے، جو تمام ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے بھی طیارے کے حادثے

کی تصدیق کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یوکرائن کے

وزیرخارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلا ک

ہوچکے ہیں۔ ایران میں یوکرائن کے سفارتخانے نے اپنے پیغام میں بتایا مسافر

طیارہ انجن فیل ہونے کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائن نے

تہران جا نیو الی پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے

مطابق ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت کے حوالے سے بھی تفصیلات سامنے آ

گئی ہیں۔طیارہ حادثے میں ہلاک افراد میں سے 82 ایرانی،11یوکرائنی شہری تھے۔

اس کے علاوہ کینیڈا کے 63شہری بھی اس المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ہلاک

ہونیوالے افراد میں 4 جرمنی،4 افغا نستا ن،3 برطانیہ اور ایک کا تعلق سویڈن سے

ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں سے کئی افراد نے

دوہری شہریت حاصل کر رکھی تھی،جبکہ ایران کی سول ایوی ایشن کے ترجمان

رضا جعفرزادہ نے بتایاہے تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ہے،ادھر امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی عہدیدارنے بتایاکہ طیارہ

ایرانی دارالحکومت کے باہرزرعی زمین پر گر کر تباہ ہوا، امدادی کارکن69ܧ %A8

%9%
889%D ع9س %D4%A%شٺ D96%A8%2 ۝Aک %4%ظش B1A%D1ہ %A%D8C%BBCئر پورٹ کے فلائٹ دیٹا کے

مطابق یوکرینین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز737-800 نے بدھ کے روز اڑان

بھرنے کے تقریبا فورا بعد ہی ڈیٹا بھیجنا بند کردیا تھا۔ایران کے سرکاری خبررساں

ادارے کے مطابق بدقسمت طیا ر ہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا

تھا۔ واضح رہے بوئنگ 737-800دو انجن والا عام طیارہ ہے جو مختصر یا

درمیانے فاصلے کی پروازوں کیلئے استعمال ہوتا ہے، دنیا بھر کی ایئر لائنز 90

کی دہائی میں متعارف کروائے گئے اس طیارے کو ہزاروں کی تعداد میں استعمال

کرتی ہیں۔یہ بوئنگ 737 میکس سے پرانا طیارہ ہے جسے ایک خطرناک حاد ثے

کے بعد 10 ماہ قبل گرانڈ کردیا گیا تھا۔

طیارہ حادثہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply