0

ایران میں ٹویٹرکے بعد انسٹاگرام،ٹیلیگرام پر بھی پابندی،صارفین کی تنقید

Spread the love

ایران میں سوشل نیٹ ورکنگ کی مقبول ویب سائیٹس اور رابطہ کاری کے تمام پلیٹ فارم بند ہیں، ایرانی حکام کی طرف سے آئے روز مزید پابندیوں کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ حال ہی میں انسٹا گرام اور ٹیلیگرام پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی عوام کویہ بھی بہ خوبی علم ہے کہ یہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف عوام کے لیے ممنوع ہے جب کہ ریاست کے اعلیٰ عہدیدار دھڑلے کے ساتھ ان ویب سائیٹس کا استعمال کررہے ہیں۔ ریاستی عہدیدار ملک کے اندرونی امور اور عالمی لیڈروں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ حالیہ عرصے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ٹوئٹر اکائونٹ کو کافی متحرک دیکھا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق نو جنوری کو سپریم لیڈر کے ٹوئٹر اکائونٹ سے معمول کا ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایران کے دشمن سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے سے تہران کے خلاف افواہین پھیلانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ایرانی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ دشمن کا منہ بند کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کریں۔ان کی اس ٹویٹ پر ایک طرف تو خامنہ ای کے پرستاروں کی طرف سے تعریف توصیف کی بھرمار ہے اور دوسری طرف ان کے طرز عمل پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ٹوئٹر صارفین نے استفسار کیا کہ ایرانی نوجوان ٹوئٹر تک کیسے رسائی حاصل کریں۔ آپ نے اس پرپابندی عاید کررکھی ہے مگر آپ خود کیسے ٹوئٹر استعمال کررہے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ آیا آپ کونسی پراکسی استعمال کررہے ہیں۔

Leave a Reply