122

ایران میں شدید نوعیت کا زلزلہ، 5افراد جاں بحق،120زخمی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے شہر تبریز میں جمعہ کی صبح شدید زلزلہ آیا

ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے، زلزلے سے

عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما

مرکز نے کہاکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے

کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران کے شمال

مغربی شہر تبریز میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر

زیرزمین تھی۔صوبائی گورنر کے مطابق زلزلے سے کم از کم 30 گھر تباہ ہوئے ،

زلزلے سے متاثرہ مقام کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں