ایران میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی،اشیاء خوردونوش کی قلت

Spread the love

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں

70افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی اور 4لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ۔لینڈ

سلائیڈنگ کے 409واقعات رونما ہوئے، 78 شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ،انفراسٹریکچر اور فصلوں کی مد میں مجموعی طور

پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ سیلاب کے باعث 1400 گائوں اور شہروں کے

لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان پیدا ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی تاریخ میں ریکارڈ بارشوں نے

140دریائوں اور نہروں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی، سیلاب نے 13 صوبوں

کو متاثر کیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔ریسکیو ادارے کے

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاکت خیز سیلاب نے 70 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل

کردیئے۔لینڈ سلائیڈنگ کے 409واقعات رونما ہوئے، 78 شاہراہیں سیلابی ریلے

میں بہہ گئیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ۔انفراسٹریکچر اور فصلوں کی مد میں

مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ سیلاب کے باعث 1400 گائوں

اور شہروں کے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان

پیدا ہو گیا

Leave a Reply