Amir Hatmi iran defence minister speaking in cabinet of Iran,

ایران باقاعدگی کیساتھ میزائل تجربات جاری رکھے گا، وزیر دفاع امیر حاتمی کا اعلان

Spread the love

تہران (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

ایران باقاعدگی کے ساتھ میزائل تجربات جاری رکھے گا، ایران کے وزیر دفاع

امیر حاتمی نے اعلان گزشتہ روز کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انکا

مزید کہناتھا ایران کی مسلح افواج باقاعدگی کے ساتھ میزائل تجربات جاری رکھے

گی۔ ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر

دفاع امیر حاتمی کا یہ بھی کہنا تھا روس اور ایران کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

کی جا سکتی ہیں۔ روس ہمارا دوست اور اتحادی ملک ہے تاہم مشقوں کے حوالے

سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایرانی نیوز ایجنسی نے ایک دوسری

پیش رفت سے متعلق بتایا کہ ایرانی صدر کے پرنسپل سیکرٹری محمود اعظمی

نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کا گھیراو کرنے اور مذاکرات دونوں

پالیسیوں میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ

عزائم نہیں رکھتا لیکن اپنی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا

ہے، امیر حاتمی کا یہ بھی کہنا تھا ایران نے عالمی برادری کےساتھ کئے گئے

جوہری معاہدے کی پاسداری کو اب تک اس لئے یقینی بنا رکھا ہے تاکہ امریکہ کی

ہٹ دھرمی اور دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کرنے کی پالیسی کو سمجھنے

کا موقع مل سکے، امریکہ کی ایران پر اس ضمن میں عائد کردہ پابندیاں بھی

بلا جواز ہیں اور صرف اسرائیل کو یہ باور کرانے کیلئے یہ پابندیاں عائد کی گئی

ہیں کہ وہ خود کو محفوظ تصور کرے- ایران باقاعدگی کیساتھ میزائل تجربات

جاری رکھے گا- وزیر دفاع نے ایک مربتہ پھر زور دے کر کہا اپنی دفاع کی

صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ایران کا حق ہے جس سے وہ کسی بھی صورت

دستبردار نہیں ہوگا- یاد رہے امریکہ اور ایران میں جوہری معاہدے کے معاملے پر

شروع ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں جنگ کی سی کیفیت پیدا

ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت چھوٹی کی غلط فہمی آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو

کر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے

Leave a Reply