ایران صدارتی انتخابات

ایران صدارتی انتخابات، علی لاریجانی اور احمدی نژاد کے کاغذات مسترد

Spread the love

ایران صدارتی انتخابات

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران کے تیرہویں صدارتی انتخاب کے حوالے سے امیدواروں کی

حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنرل الیکشن آفس نے7 امیدواروں

کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔ 18جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلیے 590

امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔سابق اسپیکر علی لاریجانی اور موجودہ نائب صدر اسحاق

جہانگیری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ۔ جبکہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو بھی صدارتی

انتخاب میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جنرل الیکشن آفس کی جانب سے جاری حتمی فہرست

میں رکن پارلیمنٹ علی رضا زاکانی، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی، ایرانی عدلیہ

کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری محسن رضائی، سابق

نائب صدر محسن مہر علیزادہ، سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی

اسپیکر امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ایرانی آئین کے مطابق 12رکنی

نگہبان شوری صدارتی امیدواروں کا چناو کرتی ہے۔ایرانی آئین کے مطابق 12رکنی نگہبان شوری

صدارتی امیدواروں کا چناو کرتی ہے۔

ایران صدارتی انتخابات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply