Iran-Vs-US

ایران سے جوہری ڈیل کو مضبوطاوروسیع بنانا چاہتے ہیں ،امریکی وزیرخارجہ

Spread the love

ایران سے جوہری ڈیل

جنیوا (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے واضح کیا

ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے

اوراس میں توسیع بھی چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلینکن نے

یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہتھیاروں کے عدم پھیلائو سے متعلق

کانفرنس میں پہلے سے ریکارڈ تقریر میں کہی ۔انھوں نے کہاکہ امریکا بدستور اس

بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ

کرے مگراس مقصد کو سفارت کاری ہی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔انھوں

نے کہاکہ صدر جو بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران 2015 میں طے شدہ

جوہری سمجھوتے کی سخت پاسداری کرے تو ان کی انتظامیہ بھی ایسا کرے گی۔

انٹونی بلینکن نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں

کے ساتھ مل کر مشترکہ جامع لائحہ عمل (ایران سے جوہری سمجھوتے) کو

مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور اس میں اس انداز میں توسیع چاہتے ہیں کہ اس میں

تشویش کے دوسرے پہلوں کا بھی احاطہ کیا جاسکے۔ان میں ایران کا خطے میں

تخریبی کردار ،بیلسٹک میزائلوں کی ترقی اور پھیلا ئوشامل ہے۔امریکی

وزیرخارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی

اے ای اے)کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں اور بین الاقوامی تقاضوں کی بھی

پاسداری کرے۔

ایران سے جوہری ڈیل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply