ایران ، سعودی عرب کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے ، ایران

Spread the love

ایران سعودی عرب کشیدگی

تہران(جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات

چیت کی تہران نے بھی تصدیق کردی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس کے

خطے میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے مفاد

میں ہے۔ ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود

مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔گزشتہ ہفتے

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی پالیسی پلاننگ کے سربراہ رائد کریملی نے خطے میں کشیدگی

کم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی قسم کے نتیجے

کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے جس کے لیے سعودی

عرب کو ضمانت چاہیے۔اپریل کے آخر میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے روایتی

حریف ایران سے مفاہمانہ رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ تہران سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ محمد

بن سلماننے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے حالات ابتر نہ ہوں بلکہ ہم

چاہتے ہیں کہ ایران آگے بڑھے، خطے اور دنیا کو استحکام کی طرف لے جائے۔

ایران سعودی عرب کشیدگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply