ایران دنیا میں تنہا

ایران دنیا میں تنہا ، ہمارے اتحاد حماس اور حزب اللہ جیسے ہیں، صدارتی امیدوار

Spread the love

ایران دنیا میں تنہا

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور صدارتی امیدوار علی

مطہری نے حکومت کی پڑوسی ملکوں اور عرب ممالک کے حوالے سے پالیسیوں کو شدید تنقید کا

نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ گذشتہ سات آٹھ سال کے دوران ایران نے پڑوسی عرب ملکوں کے حوالے

سے جو حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے وہ نا مناسب ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں

مطہری نے کہا کہ ایران میں سعودی عرب کے نمائندہ دفاتر پر حملے ایک وحشیانہ اقدامات تھے۔

انہوں نے ایرانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرے اور جوہری معاہدے کے

حوالے سے پیش رفت کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملکوں کے ساتھ اپنا برتائو اور رویہ تبدیل کرے۔ایک

سوال کے جواب میں علی مطہری کا کہنا تھا کہ ہم خطے اور پوری دنیا میں تنہا ہو کر رہ گئے ۔ ان کا

کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی کم زوری یہ ہے کہ مسلمان ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات اچھے

نہیں رہے ہیں۔ ہم نے خود کو ایک جزیرے میں محصور کردیا ہے جہاں ہمارے اتحادی صرف حزب

اللہ اورحماس جیسے گروپ ہیں۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ سات آٹھ سال کیدوران ایرانی حکومت نے عرب

ممالک کے حوالے سے غلط پالیسی اپنائی ہے۔ ہمیں اپنے دوستوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ

مناسب نہیں کہ ایران اپنے ہمایوں کے لیے خوف کی علامت بن جائے۔اپنے انٹرویو میں علی مطہری

نے امریکا اور دوسرے ممالک کی طرف سے ایران پر عاید کردہ معاشی پابندیوںکے فوری خاتمے

کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران داخلی طور پر کم زور ہا

ہے۔ ہمیں اپنی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے لیے موثر اور ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے۔

ایران دنیا میں تنہا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply