سی پیک شفاف نہیں، چین پاکستان کا قرض معاف یا چُھوٹ دے، امریکہ

جھوٹ بے نقاب، ایرانی حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہونے کا اعتراف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ایران حملہ امریکہ اعتراف

امریکہ نے ایران کے عراق میں موجود امریکی بیس پر حملے میں 11 فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کر دی- امریکی فوجیوں کو ایرانی حملے کا تقریبا ڈھائی گھنٹے قبل علم تھا جس سے بچنے کیلئے انہوں نے بنکرز میں پناہ لی- مزید پڑھیں

حملے میں کسی جانی نقصان کا نہ ہونا معجزہ قرار

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے ایرانی حملہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، صرف امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کسی جانی نقصان کا نہ ہونا معجزہ ہے۔ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عراق میں فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے دوران امریکی تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ الاسد فوجی اڈے میں موجود امریکی فوجیوں کو ایرانی حملے کا تقریبا ڈھائی گھنٹے قبل علم تھا جس سے بچنے کیلئے انہوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

امریکی فوجیوں نے بچنے کیلئے بنکرز میں پناہ لی، سی این این

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حملے کی معلومات ملنے کے کچھ دیر بعد ہی زیادہ تر فوجی یا تو فوجی اڈے سے روانہ ہوگئے یا پھر وہیں موجود بنکرز میں چلے گئے۔ ایرانی حملہ تقریبا دو گھنٹوں تک جاری رہا اور اس میں فوجی اڈے میں موجود صرف امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی اڈے میں موجود فوجی حکام نے حملے میں کسی جانی نقصان نہ ہونے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میزائل بنکرز سے محض چند میٹر فاصلے پر گر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا ہمیں علم تھا ایرانی حملہ کرنیوالے ہیں، تاہم اس کی کیا نوعیت ہوگی یہ ہمیں پتہ نہیں تھا۔

ایران سے 12 بلیسٹک میزائل داغے گئے، امریکی محکمہ دفاع

گزشتہ ہفتے بدھ کی صبح ایران نے عراق میں موجود امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر حملے کیے۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق ایران سے 12 بلیسٹک میزائل داغے گئے۔ جن سے الانبار اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں 80 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، تاہم امریکہ نے اس موقف کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا اس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا، تاہم ایران کیخلاف کسی فوجی کارروائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

حملے کا مقصد امریکہ کو جانی نقصان پہنچانا نہیں تھا، ایرانی کمانڈر

ایرانی کمانڈر کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ حملے کا مقصد امریکہ کو جانی نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ تین جنوری کو امریکہ نے عراق میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا تھا جو ایران امریکہ کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا۔

ایران حملہ امریکہ اعتراف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply