iran map with flag

ایران میں معاشی سرگرمیوں کے سواء تمام نوعیت کی تقریبات و امتحانات پر پابندی عائد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تہران (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ایران تقریبات امتحانات پابندی

ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کے سواء تمام

نوعیت کی تقریبات اور امتحانات پر پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندیاں ہٹائے، ایرانی صدر

میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو ایک خطاب میں ایرانی صدر کا معاشی

سرگرمیاں رواں دواں رکھنے کے حوالے سے کہنا تھا ایران معیشت کو بند

کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ حسن روحانی کے ٹیلی وژن انٹرویو کے فورا بعد

ہی دارالحکومت تہران میں پولیس نے شادی ہالوں اور تعزیتی اجلاسوں پر پابندی

عائد کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مقامات تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

یہ تقریبات اور سیمینار کا وقت نہیں ہے۔ حسن روحانی
———————————————————————

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا ایران بھر میں تمام تقریبات کو سختی سے

روکنے کی ضرورت ہے، چاہے یہ خوشی کی تقریبات ہوں یا غم کی، یہ تقریبات

اور سیمینار کا وقت نہیں ہے۔

تہران کی گیس فیلڈ میں پراسرار دھماکے، عمارتیں لرز اٹھیں
——————————————————————–

ایران کے دارالحکومت تہران میں پراسرار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران

میں ایک گیس فیلڈ میں ہونے والے دھماکے میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ اس دھماکے

میں کم سے کم ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

دھماکہ فائر اینڈ سیفٹی سروسز کی رہائشی عمارت میں ہوا
———————————————————————

میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال المالکی نے کہا

کہ تہران کی بلدیہ میں فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے پچیسواں نظام کی رہائشی

عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔ فائر فائٹرز فورا جائے وقوعہ پر پہنچے۔ جہاں ایک

نوجوان اور عورت رہتے تھے۔ نوجوان گیس دھماکے سے بری طرح جھلس گیا۔

اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمارت کی 50 ویں منزل پر متعدد گیس سیلنڈرز ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
———————————————————————

جلال المالکی کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے تہہ خانے پہنچنے پر انکشاف کیا کہ

مذکورہ منزل میں متعدد گیس سیلنڈرز ذخیرہ کیے گئے تھے، جن میں سے کچھ

کا وزن 5 کلو گرام تھا، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی تعداد 30 ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خیال رہے ایران میں حالیہ ایام میں پراسرار دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران میں بعض دھماکے حساس علاقوں اور ایٹمی تنصیبات میں ہوئے ہیں۔

ایران تقریبات امتحانات پابندی

Leave a Reply