0

ایران ایٹمی معاہدہ پرعمل پیرا، سی آئی اے

Spread the love

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کا کہنا ہے امریکہ کے

جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود ایران اس ڈیل پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سی آئی اے کی خاتون سربراہ کا اپنے بیان میں مزید

کہنا تھا جوہری ڈیل 2015ءپر ایران اب بھی عمل درآمد کررہا ہے تاہم اس کے

چند اہداف بھی ہیں جسے وہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ ایران اس ڈیل پر عمل پیرا

رہتے ہوئے یورپ پر دبا بڑھانا چاہتا ہے تاکہ معیشت کی بہتری اور تجارت سے

متعلق فوائد حاصل کیا جاسکے۔ ایرانی انتظامیہ نے معیشت کی بہتری کےلئے

یورپ سے جو توقع رکھی تھی اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی حکام

ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کےلئے اس معاہدے سے الگ ہونے کی

صورت میں آسانیاں پیدا ہو ں ۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال

مئی میں جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ایران پر سخت

پابندیاں لگائیں گے، ایران سے جوہری تعاون کرنےوالی ریاست پر بھی پابندیاں

لگائیں گے۔

Leave a Reply