امریکی فوجی اڈے پر حملوں کی ایرانی دھمکیوں کا انکشاف

Spread the love

ایرانی دھمکیوں کا انکشاف

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی انٹیلی جنس کے دو اعلی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایران

نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فورٹ میک نیئر فوجی اڈے اور فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف

کو سنگین نتائج اور ان پر حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں عہدیداروں

نے بتایا کہ جنوری میں قومی سلامتی کے ایجنسی کو موصول ہونے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے

کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے فورٹ میک نیئر فوجی اڈے کے خلاف یو ایس ایس کول بحری بیڑے

پر حملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس میں اکتوبر 2000 میں ہونے والے خودکش حملے کا ذکر بھی کیا

گیا تھا۔ یہ حملہ یمن کی بندرگاہ میں ایک ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ

بنایا گیا جس میں 17 ملاح ہلاک ہوگئے تھے۔انٹیلی جنس نے جنرل جوزف مارٹن کو جان سے مارنے

کی دھمکیوں کا انکشاف بھی کیا اور فورٹ میک نیئر اڈے میں دراندازی اور نگرانی کرنے کے

ایرانی عزائم کا پتا چلایا ہے۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے ایران کی اس منصوبہ بندی کے

بارے کھل کر بات اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ اس سے میڈیا پر ایک بحث چھڑ جائے گی۔امریکی

عہدیداروں نے فوج نے واشنگٹن کینال کے تقریبا 75 سے 150 میٹر کے فاصلے کو بفر زون میں

تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تاہم اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ پینٹاگان قومی سلامتی کونسل اور

قومی سلامتی ایجنسی نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ایرانی دھمکیوں کا انکشاف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply