trump 116

ایرانی ہیکرز کا امریکہ کو کرارا جواب، حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک

Spread the love

واشنگٹن( جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی ہیکرز کرارا جواب

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک

کرلی گئی- امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی فیڈرل

ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا اور ہیکرزنے ویب

سائٹ پر امریکی صدر کو گھوسا مارنے، آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویراور ایرانی

پرچم لگا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا کہ

ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں

قبل ازیں سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ بغداد میں امریکی حملے میں

ایرانی فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت پر تہران بدلے کی آگ میں

سائبر حملے کرواسکتا ہے۔ ایرانی ہیکرز ممکنہ طور پر تیل، گیس پلانٹ اور

ٹرانزٹ سسٹم کو اپنا ہدف بناسکتے ہیں جس کے باعث امریکی سائبر سیکیورٹی

نے کاروباری اور سرکاری ایجنسیوں کو اضافی چوکس رہنے کی ہدایت تھی جو

ناکام رہی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سائبر سیکیوریٹی فرم فائر آئی کے ڈائریکٹر جان

ہولکیوسٹ نے کہا ایرانی ہیکرز غیر معمولی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ دوسری جانب

ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ایران حالیہ برس میں امریکی صنعتی نظام کے بارے میں

بہت سی تحقیقات کر رہا ہے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی

لیکن ایرانی ہیکرز نے اپنے تباہ کن حملوں کو مشرق وسطی تک ہی محدود رکھا۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ایرانی ہیکرز نے امریکی انفرااسٹرکچر میں تباہ کن

میلویئر(وائرس) داخل کردئیے ہیں یا نہیں کیونکہ یہ میلویئر کسی بھی وقت

متحرک ہوسکتے ہیں۔ ادھر صنعتی کنٹرول سسٹم کی حفاظت میں مہارت رکھنے

والے ڈریگوس انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ ایم لی نے بتایا کہ ایرانی

ہیکرز یوٹیلیٹیز، فیکٹریوں اور تیل و گیس کی تنصیبات تک رسائی حاصل کرنے

کی کوشش میں بہت جارحانہ رہے ہیں۔ اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کامیاب

ہوگئے، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمہ سائبر سیکیورٹی کے اعلی عہدیدار

کرسٹوفر کربس نے کمپنیوں اور سرکاری اداروں پر زور دیا کہ وہ قاسم سلیمانی

کی شہادت کے بعد ایرانی ہیکرز کے ماضی کے کارناموں اور طریقوں کا جائزہ

لے کر اپنے نظام پر پوری توجہ دیں۔

ایرانی ہیکرز کرارا جواب

Leave a Reply