ایرانی مسیحا جوڑے کی شادی، 313 مریضوں کا مفت آپریشن دنیا کا منفرد ترین حق مہر

ایرانی مسیحا جوڑے کی شادی، 313 مریضوں کا مفت آپریشن دنیا کا منفرد ترین حق مہر

Spread the love

تہران(جے ٹی این آن لائن دلچسپ وعجیب نیوز) ایرانی مسیحا جوڑا شادی

عام طور پر یوں تو شادی کیلئے دلہنوں کے مہر میں طلائی زیوررات، گھر، قیمتی

چیز یا کچھ رقم رکھی جاتی ہے، لیکن اس روایت کوپہلے بھارت کے مسلم جوڑے

نے تبدیل کیا تو گزشتہ دونوں ایرانی جوڑے نے اسے یکسر ہی منفرد بن ادیا۔ جہاں

ایران میں ایک نوجوان مرد اور ایک خاتون ڈاکٹرز نے منفرد حق مہر کیساتھ پندرہ

شعبان المعظم سے اپنی مشترکہ ز ندگی کا آغاز کیا۔

=–= یہ بھی پڑھیں: ابو شادی پر کتنا خرچ آ تا ہے .. انڈے اور ڈنڈے میں فرق ؟

نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام

رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی، تین سو تیرہ غریب مریضوں کا

مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔ حق مہر کی شرائط کے مطابق شوہرجو ایک

سرجن ہے، بشرط حیات اپنی زند گی میں تین سو تیرہ ضرورت مند مریضوں کا

آپریشن کرنے کا پابند ہو گا اور اس کے عوض ایک ریال کا بھی مطالبہ نہیں کرے

گا۔ نو بیاہتا جوڑ ے نے انسانیت کی خدمت اور حاضت مند مریضوں کے مفت

علاج کا عزم بھی ظاہر کیا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف ایران بلکہ

دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہرشمار ہوتا ہے۔

=–= دلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں

بھارت کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز حکیم نے اجنا نظام سے

گزشتہ سال 29 دسمبر کو نکاح کیا- اس دوران اجنا نے کسی پیسے یا زیور کے

بجائے مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا۔ اجنا نظام کی یہ خواہش

اعجاز حکیم کو بہت پسند آئی- انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کیلئے شادی کے دن تک

96 کتابیں مہر میں دینے کی خاطر خرید لیں۔ اعجاز حکیم کے مطابق انہوں نے

اہلیہ کیساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ مہر میں کتابوں کے حوالے سے کسی کو

نہیں بتائیں گے لیکن ان کے کچھ دوستوں نے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

شیئر کردیں۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر اجنا اور اعجاز کی کتابوں کیساتھ لی جانے

والی تصویریں بھی وائرل ہو گئیں- جہاں صارفین نے حیرت کا اظہار کرنے

کیساتھ ساتھ اقدام کو قابل ستائش قرار دیا تھا- اجنا کو شوہر کی طرف سے دی

جانیوالی کتابوں میں قرآن پاک، بائبل، تاریخ اور معیشت پر مبنی مختلف کتابیں

شامل ہیں۔

ایرانی مسیحا جوڑا شادی

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply