ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے مگر اہل وطن کے دل جیتنے میں کامیا ب

ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے مگر اہل وطن کے دل جیتنے میں کامیا ب

Spread the love

ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل

ٹوکیو،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹوکیو اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں پاکستانی

ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل تو نہ جیت سکے تاہم پوری قوم کے دل جیت لیے۔پہلے تھرو میں روما نیہ کے

الیگزینڈو نوواک نے 77.03 میٹر اور جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79.73 میٹر کا تھرو

پھینکا جبکہ جرمنی کے جولیان ویبر نے 85.30میٹر کا تھرو پھینکا۔بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا

کی تھرو 87.03 میٹر تک گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم

82.40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پررہے ۔دوسرے راؤنڈ میں بھارتی نیرج چوپڑہ نے 87.58

میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا، جس کے باعث کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔

تیسرے راؤنڈ نیرج چوپڑا میں بھارتی کھلاڑی نے 76.9 کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم

نے 84.62 میٹر کی تھرو پھینکی۔چوتھے راؤنڈ میں پاکستان ارشد ندیم نے 82.91میٹر کی تھرو

پھینکی جبکہ بھارتی نیرج چوپڑہ نے فاؤ ل کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔پانچویں راؤنڈ

میں پاکستانی ارشد ندیم نے 81.98 میٹر کی تھرو پھینکی، بھارتی کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر فاؤل کیا

جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔چھٹے راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا

جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا،فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی میڈل کی دوڑ سے باہر

ہونے کے باوجود پانچویں نمبر پر رہے۔میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے

ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا ۔اولمپکس

کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ سٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16 میٹر کی تھرو کرکے

ارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوز یشن حاصل کی

اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ایشین گیمز 2018کے برانز میڈلسٹ اور ساؤتھ ایشین گیمز 2019 کے

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پلیئرز آرڈر میں نویں نمبر پر موجود ہیں ۔ اگر فائنل میں شریک ایتھلیٹس کی

اس سیزن کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ارشد ندیم نے اس سیزن میں سب سے اچھی تھرو

86.38 کی کی تھی اور ٹوکیو اولمپکس کے ٹاپ 12 میں صرف 3کھلاڑیوں کی اس سیزن میں اب تک

ارشد سے اچھی تھرو رہی ہیں جن میں جوہانس ویٹر 96.29، نیرج چوپڑا88.07 انڈریان مارڈیر

86.66کی تھرو کیساتھ شامل ہیں۔دوسری جانب ملک کی سیاسی و عسکری قیادت ، سماجی وعوامی

حلقوں نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے

ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر

شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا ارشد ندیم پاکستان کیلئے فائنل کھیلے ہمیں آپ پر فخر ہے، آپ نے خوب

محنت کی۔ انشاﷲ اگلی بار آپ میڈل ٹیبل پر نظر آئیں گے۔آپ نے پاکستان کیلئے فائنل کھیلا۔ مسلم لیگ

ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر لکھا یہ جیت یا ہار نہیں، یہ وہاں پہنچنا اور بہترین طریقے

سے لڑ نا تھا، یہی وہ چیز ہے جو آپ کو فاتح بناتی ہے، ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہے، آپ چمپئن

ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا ارشد ندیم دنیا کے 5 بہترین جیولین پھینکنے وا لے

کھلاڑی بن کر قوم کا دل جیت گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹر پر لکھا پوری قوم

کو ارشد ندیم پر فخر ہے، انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، لیکن ان کی کاوش پاکستان میں

لاکھوں افراد کے حوصلے کو بڑھائے گی ۔ پنجاب حکومت نوجوان کیلئے بہترین سہولیات فراہم

کریگی، ہمارے نوجوان طلحہ طالب اور ارشد ندیم کے نقش قدم پر چل سکیں گے۔ وفاقی وزیر

اطلاعات فواد چودھری نے کہا ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی کارکردگی پر پاکستانی قوم کو فخر

ہے، ارشد ندیم کے مشکور ہیں جنہوں نے امید پیدا کی اور ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply