ایبٹ آباد نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و پولیس کا سماج دشمنوں کیخلاف کریک ڈاﺅن 0

ایبٹ آباد نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و پولیس کا سماج دشمنوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

Spread the love

ایبٹ آباد (نمائندہ جتن سردار احمد یاسر) ایبٹ آباد نارکاٹکس ایریڈکشن

Journalist Sardar Yaser Ahmad

ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں منشیات فروشوں کیخلاف کئے گئے

کریک ڈاون کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 83 ملزموں کو گرفتار،

113 کلو چرس، ساڑھے 14 کلو ہیروئن، 1.150 کلو آئس اور 518 شراب کی

بوتلیں برآمد کی گئیں- نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم NET ضلع بھر میں منشیات

فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں پیش پیش رہی۔ ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر

آفریدی نے شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عظم کرتے ہوئے عوام سے اپیل

کی ہے کہ وہ اپنی نسلوں کا مستقبل روشن رکھنے کیلئے منشیات فروشوں کا

مکمل سوشل بائیکاٹ کریں، ایسے لوگوں کو کرایہ پر مکانات نہ دیے جائیں،

منشیات فروشوں کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں منشیات فروشوں

کے خلاف بھرپور کریک ڈاون عمل میں لایا، منشیات کی روک تھام کے حوالے

سے قائم نارکاٹکس ایرڈیکشن ٹیم NET نے مقامی پولیس کے ہمراہ ضلع بھر میں

منشیات فروشوں کی کمین گاہوں پر چھاپے مارے، اور ان چھاپہ مار کارروائیوں

دوران مجموعی طور پر 83 ملزموں کو گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے

تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے، جبکہ بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی

عمل میں لائی گئی، جس میں 113 کلو چرس، ساڑھے 14 کلو ہیروئن، 1.150

کلو آئس اور 518 بوتل شراب شامل ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی

نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات فروشوں کا مکمل طور پر سوشل

بائیکاٹ کیا جائے، ایسے افراد کو کرایہ پر مکانات نہ دیے جائیں، جبکہ منشیات

فروشوں کے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع ہو تو ایک ذمہ دار اور مہذب شہری

ہونے کے ناطے اپنا فرض نبھائیں اور بروقت پولیس کنٹرول 09929310033 یا

مقامی تھانہ سے رابطہ کریں۔

ایبٹ آباد نارکاٹکس ایریڈکشن ، ایبٹ آباد نارکاٹکس ایریڈکشن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply