ایبٹ آباد، سوات و بنوں میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کا علاقائی دفاتر کے قیام کا اعلان

ایبٹ آباد، سوات و بنوں میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کا علاقائی دفاتر کے قیام کا اعلان

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) ایبٹ آباد سوات بنوں

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا حکومت نے ایبٹ آباد، سوات اور بنوں میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے

تین علاقائی نظامت قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کی بدولت ضم

اضلاع سمیت دور اُفتادہ علاقوں میں بوائز و گرلز کالجز اور جامعات کے اساتذہ

کو اپنے تقرر، تبادلوں اور پنشن جبکہ طلباء و طالبات کو داخلوں اور مائیگریشن

سمیت دیگر سہولیات قریب ترین شہروں میں میسر ہو جائیں گی، اور انہیں ان

چھوٹے بڑے امور نمٹانے کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاور کے چکر کاٹتے

سے نجات مل جائے گی-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے

مطابق تینوں علاقائی دفاتر کے لئے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ

ڈائریکٹرز، سپرنٹینڈنٹس، کمپیوٹر آپریٹرز، اسسٹنس، پی ایز، جونئیر کلرکس،

ڈرائیورز، مالی اور سویپرز سمیت گریڈ 20 تا درجہ چہارم کی تینتیس، تینتیس

اور مجموعی طور پر 99 آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، جن پر سالانہ لاگت کا

تخمینہ 77.05 ملین روپے لگایا گیا ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز،

لائبریریز اور اطلاعات کامران خان بنگش نے اس اقدام کو کالجز اور جامعات

کے اساتذہ اور طلباء اور طالبات کی سہولت کیلئے انقلابی پیش رفت قرار دیتے

ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب وہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے پوری

تندہی سے کام کریں گے- انہوں نے واضح کیا کہ یہ سہولت فی الحال بارش کا

پہلا قطرہ ہے، اور ضرورت پڑنے پر مزید علاقائی دفاتر کے قیام کا جائزہ بھی

لیا جائے گا۔ کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ حصول تعلیم میں آسانیاں پیدا کرنے

کیلئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو کثر نہیں اٹھا رکھے گی-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply