پشاور(بیورو چیف/عمران رشید خان) ایبٹ آباد ،ماں کو معلوم
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلعی ابیٹ آباد میں یک ہفتہ قبل ایک ہی ماں کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے
والے سات بچوں میں سے چھ بچے جاں بحق ہو گئے گزشتہ ہفتے ابیٹ آباد کے ایک ہسپتال میں
خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش کی خبر نشر ہوتے ہی پاکستان ہی نہیں بلکہ فوراً پوری دنیا
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
میں گردش کرنے لگی سننے والے حیرانگی سے ہکے بکے رہ گئے تاہم آج سہ پہر کو ان میں سے چھ
بچوں کے مرجانے کی خبر آگئی اس سلسلے میں مزید بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال میں دوران علاج
مرنے والے بچوں کے غمزدہ والد یار محمد کے مطابق ابیٹ آباد کے جناح ہسپتال میں زیر علاج
بنومولود بچوں کی موت ہسپتال عملے کی غفلت و لا پروائی اور ہسپتال میں وینٹیلیٹرز کی عدم
دستیابی کی وجہ سے ہوئی ہے ہمارے ساتھی ڈویژنل کور ریسپوڈنٹ عامر جمیل نے فون پر بتایا
کہ بچوں کے والد نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے سے ہی بعض افراد نے آگاہ کیا تھا کہ اگر دیگر
تمام بچوں کو پیدائش کے تھوڑی دیر بعد ہی وینٹیلیٹرز پر نہ رکھا گیا تو انکی حالت بگڑنے کے
قوی امکان ہے لیکن ہسپتال ڈاکٹرز کی جانب سے ہمیں نے ہمیں دھوکے میں رکھا گیا غم سے نڈھال
والد نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کی ماں کو ابھی صرف دو بچوں کی موت کے بارے میں بتایا گیا ہے
جس سے ممتا کے جاری آنسوں نہیں تھم رہے لیکن جب اس تک چھ بچوں کی وفات کی خبر پہنچے
کی تو اسوقت اسکا کیا حال ہوگا یہ اب خدا ہی جانتا ہے واضح رہے کہ بیک وقت پیدا ہونیوالے
سات بچوں میں سے اب ایک بچہ ہی زندہ رہ گیا ہے اور وہ بھی اسوقت وینٹیلیٹر پر پڑا ہے اسے پیدائش کے فوری بعد وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
ایبٹ آباد ،ماں کو معلوم ،ایبٹ آباد ،ماں کو معلوم ،ایبٹ آباد ،ماں کو معلوم