اہل پشاور کیلئے خوشخبری،بی آر ٹی منصوبہ کیلئے بسیں پہنچ گئیں

Spread the love

پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20 بسیں پشاور پہنچا دی گئیں، بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا، مزید بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لیے بسیں کراچی سے پشاور لائی گئیں، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بسیں چمکنی کے علاقے سے کارخانوں تک چلائی جائیں گی، بی آر ٹی بس سروس رات 10 بجے تک ہوگی، حکام کے مطابق مزید بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔

Leave a Reply