اہل بونیر سوات و ملاکنڈ ڈویژن کی آسانی کیلئے کڑاکڑ ٹنل کا پی سی ون تیار

اہل بونیر سوات و ملاکنڈ ڈویژن کیلئے خوشخبری، کڑاکڑ ٹنل کا پی سی ون تیار

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) اہل بونیر سوات

Journalist Imran Rasheed

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات

ریاض خان نے کہا ہے کہ بونیر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے آسانیاں

پیدا کرنے اور وقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے کڑاکڑ ٹنل کا پی سی ون تیار

کر لیا گیا ہے، 5 ارب 70 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے یہ تاریخ کا پہلا میگا

منصوبہ ہے، جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے بونیر کا نقشہ بدل جائیگا۔

ماضی میں حکمرانوں نے عوام کی فلاح نہیں بلکہ اپنے آپ اور اپنوں کو نوازنے

کا سوچا، یہی وجہ ہے کہ جدید دور میں بھی بونیر ایک پسماندہ ضلع ہے، ہم

عوام کے خادم ہیں اور الیکشن کے دوران کئے گئے وعدوں کو مکمل کر کے

صاف و شفاف نظام عوام کو فراہم کریں گے۔ سابقہ ادوار میں حکمرانوں اور

منتخب نمائندوں کی کرپشن و کمیشن کی وجہ سے ملک کی دیواریں ہل کر رہ

گئیں، لیکن ہم ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کر کے ہی دم لیں گے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ہفتہ کے روز اپنے حلقہ نیابت موضع یونین کونسل آباخیل کے گاؤں بازارگے

میں ایک تقریب جس میں پاکستان تحریک انصاف بازارگے کے صدر عبدالحمید

کے کاوشوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے 33 خاندانوں کے سربراہوں نے

ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا سے خطاب میں انکا

مزید کہا موجودہ حکومت کی ترجیح عام عوام ہے خواص نہیں- اس موقع پر

ریاض خان نے نئے شامل ہونے والوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

پر خوش آمدید کہا اور ان کو پارٹی ٹوپیاں بھی پہنائیں، تقریب سے ارشد اقبال،

محمد رحیم تورنانا، عبدالحیمد، طارق جمیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریاض

خان نے بازارگے کے صدر عبدالحمید اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ

بازارگے میں کازوے کا افتتاح بھی کیا۔ جبکہ قبل ازیں ریاض خان نے آر ایچ

سی جوڑ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور علاقہ سالارزئی میں ڈینگی وباء کو کنٹرول

کرنے، عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ جبکہ ہیلتھ ٹیم کو وباء

کنٹرول اور مریضوں کو ہر قسم ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر وقت الرٹ رہنے

کی ہدایات کیساتھ ساتھ سالارزئی کے تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے

کرانے کی احکامات جاری کئے۔

اہل بونیر سوات ، اہل بونیر سوات ، اہل بونیر سوات ، اہل بونیر سوات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply