اہل آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد، لڑائی جھگڑوں میں 2 جانیں گئیں

اہل آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد، لڑائی جھگڑوں میں 2 جانیں گئیں

Spread the love

مظفر آباد، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) اہل آزاد کشمیر اعتماد

آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف واضح برتری حاصل کر

لی ہے- اب تک آزاد وادی کے 45 میں سے 42 حلقوں کے غیر حتمی و غیر

سرکاری نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 25، پاکستان

پیپلز پارٹی نے 10، مسلم لیگ (ن) 6، پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر اور مسلم

کانفرنس ایک ایک نشست پر کامیابی سمیٹ چکی ہیں جبکہ تین حلقوں کےنتائج آنا

باقی ہیں۔ اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں

میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع

میں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12

نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا

انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو امن وامان برقرار رکھنے

کے لئے فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات حاصل تھیں۔

=–،–= آزاد کشمیرالیکشن، پی ٹی آئی بڑی پارٹی، پی پی، ن لیگ حیران کُن

الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے ون

میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری اظہر صادق 14233

ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پاکستان تحریک انصاف

کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے 18662 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل

کی۔ حلقہ ایل اے 5 بھمبر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کرنل (ر) وقار

نور 21799 ووٹ حاصل کرکے فتحیاب رہے۔ حلقہ ایل اے 6 بھمبر سے پاکستان

تحریک انصاف کے امیدوار علی شان سونی نے 22320 ووٹ حاصل کر کے فتح

اپنے نام کی۔ حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار

چودھری انوار الحق 33520 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ حلقہ ایل اے 8 کوٹلی سے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظفر اقبال ملک نے 17302 ووٹ لیکر کامیابی

حاصل کی۔ حلقہ ایل اے 10 بھمبر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری

یاسین نے فتح سمیٹی اور 9562 ووٹ حاصل کئے۔ حلقہ ایل سے 11 کوٹلی سے

پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار چودھری اخلاق نے 23063 ووٹ حاصل کر

کے اپنے مخالفین کو ہرا دیا۔ حلقہ ایل اے 14 باغ سے مسلم کانفرنس کے رہنما اور

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے 29561 ووٹ لئے اور کامیاب رہے۔

=–،–= علی امین گنڈاپور کشمیر بدر، انتخابی تقاریر پر بھی پابندی عائد

حلقہ ایل اے 15 باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس نے

19825 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ حلقہ ایل اے 17 سے پاکستان

پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 24991 ووٹ لے کر فتح حاصل

کی۔ حلقہ ایل اے 18 پونچھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار عبدالقیوم

نے 24829 ووٹ حاصل کئے اور کامیابی اپنے نام کی۔ حلقہ ایل اے 19 پونچھ

سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عامر الطاف نے 13413 ووٹ

حاصل کرکے مخالفین کو شکست دی۔ حلقہ این اے 20 پونچھ سے سردار یعقوب

جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، نے 11320 ووٹ حاصل کر کے اپنے

مخالفین کو شکست دی۔ حلقہ ایل اے 21 پونچھ سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے

امیدوار سردار حسن ابراہیم نے 8203 ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ ایل

اے 24 کے تمام 179 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی

آئی کے فہیم اختر ربانی 28 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن

لیگ کے سردار فاروق طاہر 24 ہزار 502 ووٹ لے سکے۔ حلقہ ایل اے 25 نیلم

سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار 16789 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 26 نیلم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید نے

18870 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے۔

=–.–= آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

ایل اے حلقہ 29 مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خواجہ فاروق

احمد نے 13333 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ حلقہ ایل اے 30 مظفر

آباد سے چودھری رشید جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ہے، انہوں نے

17756 ووٹ لئے کر فتح اپنے نام کی۔ حلقہ ایل اے 34 جموں و دیگر سے

چودھری ریاض گجر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 4320 ووٹ حاصل

کر کے فتح حاصل کی۔ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 35 جموں سے پاکستان

تحریک انصاف کے امیدوار چودھری مقبول گجر نے 18883 ووٹ حاصل کر کے

اپنے مخالفین کو شکست دی۔ حلقہ ایل اے 36 سے پاکستان تحریک انصاف کے

رہنما حافظ حامد رضا نے 22096 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ حلقہ ایل اے

37 جموں ودیگر سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخاب لڑنے والے

امیدوار اکمل سرگالہ نے 25963 ووٹ حاصل کئے اور فتح سمیٹی۔ حلقہ ایل اے

38 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکبر ابراہیم لودھی نے 12219 ووٹ

لے کر فتح حاصل کی۔ حلقہ ایل اے 39 جموں و دیگر سے پاکستان مسلم لیگ (ن)

کے امیدوار راجہ صدیق نے 6048 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

=–،–= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آزاد جموں و کشمیر حلقہ ایل اے 40 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار

لون 2348 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔ حلقہ ایل اے 41 کشمیر وہلی سے

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین نے 2326 ووٹ لئے

اور کامیابی اپنے نام کی۔ حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی سے تحریک انصاف کے

امیدوار عاصم شریف بٹ 1254 ووٹ لے کر فاتح رہے۔ حلقہ ایل اے 43 کشمیر

ویلی سے جاوید بٹ جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے کامیاب قرار

پائے، انہوں نے 774 ووٹ حاصل کئے۔ حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی سے پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد رضا قادری نے میدان مارا، انہوں نے 2007 ووٹ

حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی سے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالماجد خان 1545 ووٹ لے کر کامیاب قرار

پائے-

=–،–= دوران پولنگ کئی مقامات پر دنگا فساد، کئی زخمی، پولنگ رکی رہی

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں لڑائی جھگڑے

دنگا فساد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پیش آئے جن میں 2 افراد ہلاک اور متعدد

زخمی ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 25 نیلم ون کے حساس ترین پولنگ

سٹیشن نمبر 53 پر ہنگامہ آرائی کے دوران (ن) لیگ اور تحریک انصا ف کے

ایجنٹوں کی جانب سے ووٹر سلپ پھاڑ دی گئیں، جس کے بعد پولنگ آفیسر کی

جانب سے پولنگ کے عمل روک دیا گیا۔ کوٹلی کے حلقے ایل اے 12 چڑھوئی

میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں مسلح تصادم کے دوران تحریک

انصاف کے دو کارکن جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری

نفری پولنگ عملے کی حفاظت کیلئے پہنچ گئی۔

=–،–= راولپنڈی، پشاور اور آزاد جموں کشمیر میں بھی بدنظمی کے واقعات

ضلع راولپنڈی میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے LA-43 کے ملت

کالونی فوارہ چوک پولنگ سٹیشن پر پیپلزپارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا جبکہ پی

ٹی آئی کیمپ برقرار ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ

سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو معاملے

کی تحریری شکایت جمع کرا دی۔ پشاور میں حلقہ 45 کے لیے قائم پولنگ اسٹیشنز

پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا، پولنگ کا عمل پولنگ ایجنٹوں کی بدنظمی کے

باعث روکنا پڑا۔ پولیس نے ہنگامی آرائی کرنیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ آزاد

کشمیر کے انتخابی حلقے LA-34 میں قانون کی خلاف ورزی کے واقعے میں

پولنگ سٹیشن 481 پر پی ٹی آئی امیدوار نے پی پی پی ووٹرز کو ووٹ کے عمل

سے روکنے کی کوشش کی۔

=–،–= علی پورچٹھہ، ضلع باغ، مظفرآباد میں بھی سیاسی کارکنوں میں جھڑپیں

علی پورچٹھہ میں بھی پولنگ سٹیشن میدان جنگ بن گیا، مسلم لیگ ن اور پی ٹی

آئی کے کارکنوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی

بارش کر دی جس کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ مظفرآباد کے پولنگ

سٹیشن بسناڑہ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے دوران چھریوں

کے وار سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقے ایل اے

15 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم سے 8 افراد زخمی ہو گئے،

ہاڑی گہل میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ ادھر پیپلزپارٹی کشمیر کے مرکزی

رہنما امیدوار اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی

جانب سے کوٹلی میں حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی ترجمان کے

مطابق چڑھوئی کے مقام پر ہونے والی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہو گئی جبکہ

چوہدری یسین بال بال بچ گئے۔ چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے

فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید سلہریا نے کوٹلی میں بد نظمی

کے واقعہ پر کہا کوٹلی کا واقعہ افسوسناک ہے، جو ملوث ہوا اس کے خلاف فوری

کارروائی ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ کوئی کسی کے

انڈر نہیں ہوتا، سب قانون کے تابع ہوتے ہیں، اکا دکا واقعات ہر الیکشن میں ہوتے

ہیں۔ تمام مقامات پر فول پروف انتظامات ہیں، امن و امان قائم کرنا انتظامیہ کا کام

ہے۔

اہل آزاد کشمیر اعتماد ، اہل آزاد کشمیر اعتماد ، اہل آزاد کشمیر اعتماد

اہل آزاد کشمیر اعتماد ، اہل آزاد کشمیر اعتماد ، اہل آزاد کشمیر اعتماد

Leave a Reply