اہلِ خیبرپختونخوا کو رعایتی نرخوں پر آٹے کی شفاف فراہمی کیلئے ایپ تیار

اہلِ خیبرپختونخوا کو رعایتی نرخوں پر آٹے کی شفاف فراہمی کیلئے ایپ تیار

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) اہلِ خیبرپختونخوا ایپ تیار

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے وزیر محکمہ خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف

خان نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں محکمہ خوراک شہریوں کو رعایتی نرخوں

پر ملنے والے سرکاری آٹے کی شفاف تقسیم کیلئے ایپ تیار کرلی، جن کا اجراء

بہت جلد کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا استعمال تمام آٹا ڈیلرز پر لازم ہو گا،

اور ڈیلرز شہریوں کو آٹا فراہم کرتے وقت ایپ میں ان کے کوائف درج کرائیں

گے، تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے، اور ذیادہ سے ذیادہ لوگ رعایتی نرخوں

پر آٹا خرید سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک میں آٹا ڈیلرز ایپ

سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اہلِ خیبرپختونخوا ایپ تیار

وزیر خوراک کا اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ صوبائی

حکومت کا مشن صوبے کے اداروں میں ریفارمز سے بہتری لانا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ نئے نظام سے رعایتی نرخوں پر ملنے والے آٹے سے متعلق شکایات کا

ازالہ ہو سکے گا۔ وزیر خوراک کو اجلاس میں بتایا گیا کہ ایپ کی مدد سے محکمہ

خوراک کو متعلقہ ڈی ایف سی، ڈیلرز سے متعلق ڈیٹا حاصل ہو سکے گا۔ انکا کہنا

تھا آٹا ڈیلرز ایپ نہ ہونے کی صورت میں آٹے کا کوٹہ فراہم نہیں کیا جائیگا۔ حکام

کا کہنا تھا کہ ایپ کا آغاز ابتدائی طور پر تین اضلاع مردان، نوشہرہ اور ایبٹ آباد

سے کیا جارہا ہے۔ جہاں ہر گھرانے کو پانچ دنوں میں ایک بار 20 کلو آٹا رعایتی

نرخ پر فراہم کیا جائیگا۔ نئے نظام میں ایک بندہ 5 دنوں کے دوران دوبارہ رعایتی

نرخ پر آٹا حاصل نہیں کرسکے گا۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

حکام کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ اس نئے نظام سے آٹے کی تقسیم کے نظام میں

شفافیت لائی جا سکے گی۔ صوبائی وزیر کو فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام نے

موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے حوالے سے اب تک کی جانے والی پیش رفت

سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خوراک کو بتایا گیا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی دسمبر تک فوڈ

سیفٹی لیبز پر کام مکمل کرلیں گی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply