oh my God jtnonline 96

کرونا سے بچاؤکیلئے اب ہونگی “پیشاب پینے گوبر سے نہانے” کی پارٹیاں

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن رپورٹ) اکھل بھارت ہندو مہاسبھا

بھارت کی ہندو انتہاپسند جماعتوں میں سے ایک ہندو مہا سبھا جس کا اصل نام ’اکھل بھارت ہندو مہاسبھا‘ ہے کی جانب سے انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں ’کرونا وائرس‘ سے بچنے کےلئے ’گائے کا پیشاب پینے‘ کی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ (— یہ بھی پڑھیں —)

نئی دہلی میں پہلی پارٹی ، 200 مرد و خواتین کی شرکت

مہا سبھا کے سربراہ سوامی چکر پانی مہاراج نے رواں ماہ 4 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ ’گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے‘ سے ’کرونا وائرس‘ ختم ہوجاتا ہے اور انہوں نے اس ضمن میں ہولی کے بعد ملک بھر میں ’گائے کے پیشاب‘ پینے کی پارٹیوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی ’گائے موتر (گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی انعقاد کر کے بھارت میں ’کرونا وائرس‘ کے علاج کے حوالے سے خود ساختہ راہ اپنالی ہے۔

ملک گیر ’گائے کا پیشاب‘ پینے کی پارٹیاں منعقد کرنے کا اعلان

ہندو مہاسبھا کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ’گائے موتر‘ پارٹی کا انعقاد کیا جس میں 200 مرد و خواتین نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق پارٹی میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین نے نہ صرف ’گائے کا پیشاب‘ پیا بلکہ پارٹی میں شریک ہونے والے افراد نے حیران کن دعوے بھی کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد اگرچہ ہندو مہاسبھا کے کارکن تھے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ 21 سال سے ’گائے کے پیشاب پینے سمیت گائے کے گوبر سے نہاتے آ رہے ہیں۔ انہیں اس وجہ سے کبھی کوئی بیماری نہیں ہوئی۔

گائے کا پیشاب یا گوبر، بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، بھارتی سائنسدان

نئی دہلی میں گائے کا پیشاب پینے کی کامیاب پارٹی کے انعقاد کے بعد ہندو مہاسبھا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی ’گائے موتر‘ پارٹیاں منعقد کی جائیں گی اور لوگوں کو ’گائے کا پیشاب‘ پینے کے فوائد بتائیں جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ہندو مہاسبھا کے سربراہ کی طرح بھارتی حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی حال ہی میں پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ گائے کے پیشاب پینے سے کینسر ختم ہوجاتا ہے جبکہ انہوں نے گائے کا پیشاب پینے کو دیگر بیماریوں کے خاتمے کا سبب بھی قرار دیا-
بھارتی سائنسدان اور طبی ماہرین اس بات سے اتفاق نہیں کرتے- ان کا کہنا ہے تجربات سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ گائے کا پیشاب پینے یا گوبر کھانے‘ سے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج ہوجاتا ہو۔

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا

Leave a Reply