192

اکشے کمار اپنے ہی مداح کے خلاف ان ایکشن

Spread the love

اکشے کمارنے اپنے ہی مداح کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرادیا۔ بھارتی میڈیا کے

مطابق گزشتہ رات گئے ہریانہ سے تعلق رکھنے والا20 سالہ نوجوان انکیت گواسوامی بغیر اجازت

دیوار پھلانگ کر اکشے کمار کے گھر میں داخل ہوگیا، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے

اسے دیکھ لیا اور کال کر کے پولیس کو بلا لیا جس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان نے

دوران تفتیش بتایا وہ اکشے کمار کا بہت بڑا مداح ہے اور ان سے ملنے ہریانہ سے ممبئی آیاتھا۔

اس نے اکشے کمار کے گھر جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ملنے نہیں دیا گیا

بعد ازاں وہ رات کے وقت بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا۔ نوجوان نے بتایا

اس نے اکشے کمار کے گھر کا پتہ سرچ انجن گوگل سے حاصل کیاتھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے

نوجوان بالی ووڈ میں کام کرنے کا خواہشمند ہے اور اسی لیے اکشے کمار سے ملنا چاہتا تھا

جبکہ گرفتارنوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

Leave a Reply