اکائونٹس سے رقم منتقلی، ایم ڈی پی ٹی وی کیخلاف ایف آئی آر کا حکم

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کے اکائونٹس سے بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیدیا۔

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اکائونٹس سے بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ، معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرنے کےلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا ۔
خط میں سرکاری ٹی وی کے اکائونٹ سے بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکوائری کی ہدایت سرکاری ٹی وی کی ورکرز یونین کی شکایت پر کی گئی۔

اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے معاملہ کریمنل کیس بن چکا ہے۔ اس کی میرٹ پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

Leave a Reply