Newark, FM Shah Mehmood Qurashi Talks With Media

امریکہ کو اڈے دینے سے انکار ملکی مفاد میں کیا، شاہ محمود قریشی

Spread the love

اڈے دینے سے انکار

ملتان (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے امریکہ کو اڈے دینے

سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، آئندہ بھی فیصلے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر کریں گے۔ فیٹیف

کے حوالے سے مو قف پوری قوم کے سامنے رکھ دیا، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات

کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا کہ بھارت فیٹیف کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کر رہا

ہے، فیٹیف ایک تکنیکی فورم ہے، اسے سیا سی مقاصد کےلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔ ہم اپنے

مفاد کے پیش نظر، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں

گے،آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہو ئے کریں گے،افغانستان میں

قانون کیسا ہونا چاہیے، کس کو کیا اختیارات حاصل ہونگے، کس کے کیا حقوق ہوں گے، فیصلے خود

افغانوں نے کر نے ہیں ،پاکستان بطور پڑوسی، امن کیلئے دعاگو بھی ہے اور مدد بھی جو ممکن ہوئی

ہم کرتے رہیں گے، اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا عملی طور پر کام شروع

ہو جائے گا ۔ پیر کو ایف اے ٹی ایف،افغانستان کی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے حوا

لے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہااگر ایف اے ٹی ایف کا مقصد، منی لانڈرنگ اور ٹیرر

فنانسنگ کو روکنا ہے تو ہمارا بھی یہی ہدف ہے۔ گذشتہ دو سالوں میں، ہمیں ایف اے ٹی ایف کی

جانب سے جو پر و گرا م دیا گیا اس پر عملدرآمد بہت مشکل تھا لیکن ہم نے کیا، ہم نے چودہ قوانین

میں ترامیم کیں۔ ہم نے نئی قانون سازی کی، ہم نے انتظامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے۔ ہم نے ذمہ

داران کی نہ صرف نشا ن دہی کی بلکہ ان کےخلاف کارروائی بھی کی، پاکستان کی عدلیہ اور

انتظامیہ اپنا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس مسئلے پر چین، سعودی عرب، ملائشیا،

انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا ۔افغا نستان سے متعلق ہماری پالیسی بہت

واضح ہے ہم افغانستان میں امن و استحکام اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں ۔ہم چاہتے ہیں افغانستان

کےساتھ ہماری تجارت دوگنی ہو، افغانوں کے فیصلے ہم نہیں کر سکتے، ہم ان کے فیصلو ں کا

احترام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 63 ایکٹر زمین کی منتقلی مکمل ہو

چکی ہے انشاءاللہ اگست کے پہلے ہفتے میں سیکرٹریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائےگا ۔

اڈے دینے سے انکار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply